اہم خبریں

سیکورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے تربت میں آپریشن ،تین دہشتگرد واصل جہنم

کیچ ( اے بی این نیوز    )سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا تعین کیا گیااور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کوواصل جہنم کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان انسٹا گرام پر بھی چھا گئے،ریکارڈ قائم، فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ، شہباز شریف کے صرف10لاکھ

متعلقہ خبریں