اہم خبریں

عمران خان انسٹا گرام پر بھی چھا گئے،ریکارڈ قائم، فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ، شہباز شریف کے صرف10لاکھ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )عمران خان نے انسٹاگرام پر فالوورز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاستدانوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے بھی کم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے جس سے وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان بن گئے ۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے جس سے وہ اس تعداد تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں۔ اگر ہم عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالیں تو وہ صرف ایک اکاؤنٹ کو فالو کررہے ہیں جو کہ ان کی پارٹی پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے اکاؤنٹ سے اب تک 15 ہزار 691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔ فالوورز کی اس دوڑ پر نظر ڈالی جائے تو موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سمیت دیگر سیاستدانوں کے اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے بھی کم ہے۔

مزید پڑھیں :سونے کو ’’  پر‘‘ لگ گئے،قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہو شربا اضافہ،جا نئے کتنا

متعلقہ خبریں