اسلام آباد(اے بی این نیوز)پانی پر بس نہ چلا تو اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیابھارت کی جانب سے پاکستانی وزارتوں اور ڈویژن پر سائبر حملوں کا انکشا ف ۔
مختلف وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے کیے گئے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کی تصدیق ،پاکستان نے کامیابی سے دشمن کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے،بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں آیا۔
سائبر حملوں کا کوئی اثر ٹیلی کام پر نہیں آیا، وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے،این ٹی سی کے پاس سائبر سیکورٹی کا بہترین سسٹم ہے
،قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں،وفاقی اور صوبائی سائبر سیکورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں،کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی جانب سے ایڈوائزریاں جاری کی جارہی ہیں، سائبر حملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس بی بھی فعال ہے،پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے
گزشتہ دو سالوں میں پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ٹیئر ممالک میں آیا ہے،پاکستان کا نام امریکہ، یو کے اور ان جیسے ممالک کی فہرست میں آیا ہے،
سوشل میڈیا پر ہونے والی جنگ پر پاکستانی نوجوانوں کو داد دیتی ہوں،پاکستانی میمز بنا کر پاک بھارت کشیدگی کو انجوائے کر رہے ہیں ،لوگ سوشل میڈیا پر اتنی کشیدہ صورتحال کو بھی اپنے انداز میں بیان کررہے ہیں..
پاکستانی 72 فیصد خوش ، بھارتیوں کی اکثریت مایوس چین 86 فیصد کیساتھ پہلے نمبر ، گیلپ سروے