اسلام آباد(اے بی این نیوز)بھارتی مودی سرکار اے بی این نیوز کا سچ دکھائے جانے پر خوفزدہ ہوگئی ۔ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرنے پر مودی سرکار سیخ پا ، بھارت میں اے بی این نیوز دکھانے پرپابندی عائد کردی ۔
ذرائع کے مطابق پابندی کی زدمیں آنے والے پلیٹ فارمز میں پاکستانی چینل اے بی این نیوز بھی شامل ہے ۔یاد رہے کہ مودی سرکار کا ایجنڈا بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے، بھارتی حکومت نے بھارت کیخلاف سخت ترین بیانیہ بنانے پر اے بی این نیوز کو بھارت میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔
بھارتی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یوٹیوب پلیٹ فارم بھارت اور اسکی فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف سخت ترین پروپیگنڈا بیانیہ کو فروغ دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 16 پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ پابندی کی زد میں آنے والے پلیٹ فارمز میں ڈان نیوز، سماء ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، جیو نیوز، جی این این اور دیگر شامل ہیں، پابندی سے بھارت بھر میں تقریباً 63 ملین صارفین متاثر ہوئے ہیں۔نشانہ بننے والوں میں معروف سابق کرکٹر شعیب اختر بھی شامل ہیں، جن کے ذاتی چینل کے 3.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا،بحریہ اہلکار زخمی