اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو نے نے نہروں کے مسئلے کو اہم سمجھا۔ نہروں کا معاملہ پورے ملک کیلئے اہم تھا۔ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات میں موجود تھا۔
طے ہوگیا تھا جب تک اتفاق نہیں ہوگا کوئی نئی نہرنہیں بنے گی۔ اتفاق رائے کے بغیر کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ 1991کے پانی معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ پانی کا معاملہ باہمی رضامندی سے حل کیا جائے گا۔
7فروری کے ایکنک کے نہروں کی منظوری کے فیصلے کو واپس کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ پلاننگ ڈویژن اور ارسا کو تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت نے پاکستانی چینلز اور پاکستا نیوں کے یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائدکر دی