اہم خبریں

مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دئیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ہمارا مؤقف ہے کہ کسی کا حق کھانے نہیں دیں گے۔وہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے لئے منظور کرا لئے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔

تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کے بیانیے کی فتح ،بھارت کی درخواست پرخواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک

متعلقہ خبریں