اہم خبریں

پاکستان کے بیانیے کی فتح ،بھارت کی درخواست پرخواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )بھارت کی درخواست پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی کے بعد اب بھارت کی درخواست پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت کی درخواست پر بلاک کیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانیے کی فتح ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت نے پاکستانی چینلز اور پاکستا نیوں کے یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائدکر دی

متعلقہ خبریں