اہم خبریں

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،ممبران کے سوالات،علی امیں گنڈا پور آگ بگولا ہو گئے

پشاور ( اے بی این نیوز       )پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ارکان اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز بل میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز طلب کی گئیں۔
ہمارے اتفاق کے باوجود بانی پی ٹی آئی منع کردیں تو بل پاس نہیں کیاجائیگا، وزیراعلیٰ نے واضح کردیا۔ وزیراعلیٰنے یقین دہانی کرا ئی کہ جس شق پر اراکین کو اعتراض ہوگا اسے بل کا حصہ نہیں بنایاجائیگا۔ ارکان نے اعتراض کیا کہ
مائنز اینڈ منرلز بل میں کے پی کی تمام معدنیات کا اختیار وفاق کو کیوں دیا جارہا ہے؟ ممبر کے اعتراض پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورغصہ میں آگئے۔ الٹا ممبر سے ہی سوال پوچھ لیا کہ کس شق میں اختیار وفاق کو دیا گیا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ
پارٹی اراکین اسمبلی اپنی ہی حکومت کیخلاف میڈیا اور ایوان میں تقریریں کررہے ہیں۔ کیا کسی رکن نے آکر مجھ سے سوال کیا کہ بل میں کیا ہے؟ کیا کسی نے اب تک پارٹی اجلاس میں اعتراض کیا ہے؟ میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
یہ بل تمام اراکین اسمبلی کو پڑھنا چاہئے۔ اس کے بعد کوئی شکوہ ہو تو بتائیں، جھوٹی باتیں مجھ سے منسوب کی گئیں۔ بتائیں اگر میں نے کسی کو فون کرکے یا بلا کر کہا ہو کہ اس بل کو پاس کرائیں؟ مشتاق غنی نے کہا کہ اس قانون کو پاس کرنے کے بعد اس میں 5سال تک ترمیم نہیں ہوسکے گی۔
یہ تو اراکین کے ہاتھ پاؤں باندھنے والی بات ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ درست نشاندہی کی گئی ہے، یہ شق بل سے نکال دی جائیگی۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ سٹریٹجک اور نایاب مائنز کی نشاندہی کا نوٹیفکیشن خیبر پختونخوا حکومت جاری کرے۔
بل میں لکھا جائے کہ خیبر پختونخوا حکومت نوٹیفکیشن جاری کریگی۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے اتفاق کیا اور کہا کہ یہ بھی کر دیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ تمام پارٹی اراکین اسمبلی کو وزیر اعلیٰ کا اختیار دیتا ہوں ،جائیں اور قانون پڑ۔ دوبارہ بیٹھ کر جب سب متفق ہوں گے، تو بل بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ لیکن بانی پی ٹی آئی منع کردیں تو بل پاس نہیں کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؟ جانئے نئی قیمت کیا ہو گی

متعلقہ خبریں