اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیر میں کوئی انسان آزادی سے حرکت بھی نہیں کرسکتا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تمام پہلوں مشکوک ہیں۔
مقبوضہ کشمیر 90ہزار کشمیری شہید ہوچکے۔
بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزم لگانا افسوسناک عمل ہے۔ سیاحوں کی حفاظت کیلئے بھارتی فوج کہا ں تھی؟ عالمی بینک بھی سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے۔
سندھ طاس معاہدے کوکوئی بھی ملک یکطرفہ ختم نہیں کرسکتا۔ عالمی برادری نے بھارت کی موقف اور جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا۔ پاکستان پر بے بنیاد الزمات لگانا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے۔
بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیلئے قتل گاہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کو کم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں زور دار دھماکا،6افراد جاں بحق،13زخمی