اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے جو جال بچھایا تھا وہ خود اس میں پھنس رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہوجائے گا۔
بھارت کو سچائی پر یقین ہے تو وہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو تحقیقات کرنے دے۔
بھارت نے خود کو بین الاقوامی دہشتگرد اسٹیبلش کیا ہوا ہے۔ کینیڈا میں بھارت نے سکھ رہنما کا قتل کیا تھا۔ بھارت اب پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ پلوامہ کے وقت بھی الزامات لگائے گئے اب تک ثبوت نہیں دیے گئے،خواجہ آصف
پیشگی اطلاع دی جاتی ہے تاکہ آبادی کو الرٹ کیا جائے۔
