اہم خبریں

مودی ہندوتواایجنڈا،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا

سر ی نگر (اے بی این نیوز )پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5کشمیریوں کے گھرتباہ کردیے۔ مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگاکراڑایا گیا۔
تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے۔ دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ گزشتہ 3دن میں 7کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کردیاگیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق
بھارتی فوج کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو توڑنا اور اجتماعی سزادینا ہے۔ بھارت کشمیری مسلمانوں کی زمین ہتھیانے کیلئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ ترجمان کل جماعتی حیرت کانفرنس نے کہا کہ یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتواایجنڈے کا حصہ ہے۔ بھارت کشمیریوں پر ظلم اورہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے۔

مزید پڑھیں :پاک بھارت تنازعہ، بالی ووڈ کو دھچکہ ،مانچسٹر اور لندن میں ہونے والا سلمان خان کا شو ملتوی

متعلقہ خبریں