اہم خبریں

پاک بھارت تنازعہ، بالی ووڈ کو دھچکہ ،مانچسٹر اور لندن میں ہونے والا سلمان خان کا شو ملتوی

ممبئی(اے بی این نیوز )پاک بھارت تنازع، برطانیہ میں ہونے والا بالی ووڈ کا بڑا شو ملتوی کر دیا گیا۔ 4مئی سے برطانیہ میں بالی ووڈ بگ ون کے نام سے بڑا ٹور شروع ہو رہا تھا۔
شو میں سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ سمیت بڑی تعداد میں بالی ووڈ سٹارز نے شریک ہونا تھا۔
شو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی، ٹکٹ خریدنے والے پیسے واپس لے سکتے ہیں، منتظمین کے مطابق مانچسٹر اور لندن میں ہونے والا سلمان خان کا شو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
شو ملتوی کرنے کا فیصلہ پاک بھارت صورتحال کی وجہ سے کیا۔ شو ملتوی کرے پر افسوس ہے، کمیونٹی کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں :مقبوضہ کشمیر میں بھی مودی کو منہ کی کھانا پڑی،سکھ برادری کے بعد وادی کے مسلمانوں نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں