اٹاری( اے بی این نیوز )بھارت نے اٹاری کے کسانوں کو فصل کی کٹائی کے لیے 2 دن کا وقت دیا ہے۔اسلام آباد: بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے متصل گاؤں روڑانوالہ خورد (اٹاری) کے کسانوں کو فصل کی کٹائی کے لیے 2 دن کا وقت دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع ایک گوردوارے سے فصلوں کی فوری کٹائی کے اعلانات کیے گئے۔ اور کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 2 دن کے اندر اپنی فصل کی کٹائی کریں۔بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحد پر فصلوں کی کٹائی کے لیے لوگوں کو 2 دن کا وقت دیا ہے۔
بی ایس ایف نے اعلان کیا ہے کہ جن کی فصلوں کی کٹائی ابھی باقی ہے وہ 2 دن میں مکمل کریں۔ 2 دن کے بعد سرحد کے قریب دروازے بند کر دیے جائیں گے۔دوسری جانب دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے۔ اگر بھارت نے روایتی جنگ شروع کی تو بھارت بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ بھارت جنگ شروع کرے گا لیکن پاکستان ختم کرے گا۔
مزید پڑھیں :بھارت جنگ سے پہلے ہی پسپا،انڈین کور کمانڈر نے پول کھول دی،پاکستان کا سامنا کرنے سے خوف زدہ،تکنیکی برتری زیرو