اہم خبریں

کشیدہ صورتحال عروج پر،بھارتی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک نیول سٹیشن واپس

نئی دہلی ( اے بی این نیوز ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد بحیرہ عرب میں تعینات بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک نیول سٹیشن پر واپس آگیا۔بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار بحری جہاز “آئی این ایس وکرانت” نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک بحیرہ عرب سے بحری اسٹیشن کاروار پر واپس آگیا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت اب ہندوستانی بحریہ کے اڈے پر لنگر انداز ہے، تاہم ہندوستانی حکام کی جانب سے اس اچانک واپسی کی کوئی باضابطہ وضاحت نہیں کی گئی۔ ہندوستانی بحری بیڑے کی واپسی کے حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق شدہ اطلاع نہیں ہے۔ آئی این ایس وکرانت ہندوستان کا سب سے جدید اور خود ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ہندوستانی بحریہ نے اپنا طیارہ بردار بحری بیڑا “آئی این ایس وکرانت” ریاست کرناٹک کے ساحلی علاقے کاروار کے قریب بحیرہ عرب میں تعینات کیا تھا۔ یہ پیش رفت پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہوئی ہے، جس میں 26 ہندوستانی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ 25 اپریل 2025 کی سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ وکرانت کے ساتھ ایک مضبوط اسٹرائیک گروپ تھا، جس میں ایک ڈسٹرائر، ایک فریگیٹ، ایک اینٹی سب میرین جنگی جہاز اور دیگر امدادی جہاز شامل تھے۔

مزید پڑھیں :پاک افغان سرحد سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،54خارجی ہلاک

متعلقہ خبریں