دہلی (اے بی این نیوز ) مودی حکومت پانی کی سیاست سے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ ہندو پنڈت نے اپنی حکومت پر تنقید کی۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکی دینے والی مودی سرکار کو عوام کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ہندو پنڈت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کہ ‘مودی حکومت پانی کی سیاست سے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے’۔اس ہندو پنڈت نے واقعی پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ ہندو پنڈت کہتے ہیں.
’ہمیں پتہ چلا ہے کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کیا حل ہے، پتہ چلا ہے کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی انتظام نہیں۔اس ہندو پنڈت کے مطابق، ‘اگر بھارتی حکومت دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کام کرتی ہے تو اس میں کم از کم 20 سال لگ جائیں گے۔
آپ (مودی سرکار) کہتے رہتے ہیں کہ ہم پاکستان کا پانی روکیں گے، آپ کیا کر رہے ہیں؟ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستانی عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ہندو پنڈت کہتے ہیں، “ہم کہہ رہے ہیں، ‘جو ناکام ہوا ہے اسے پکڑو، کوئی نہ کوئی ناکام ہوا ہے۔’سیاسی ماہرین کے مطابق مودی حکومت الیکشن جیتنے کے لیے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔