اہم خبریں

خوارج کوبیرونی آقاؤں نےدہشتگردی کیلئےپاکستان بھیجا،وزیرداخلہ محسن نقوی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک دشمنوں کی تمام سازشوں کوناکام بنائیں گے۔ دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ثبوت ہے کہ کوئی بڑی کارروائی ہوناتھی۔ مختلف شہروں سے اب تک 8دیسی ساختہ بارودی سرنگیں پکڑی ہیں۔
سب کوپتہ ہے کہ دہشتگردوں کوفنڈنگ کون کررہاہے۔ کامیابی کارروائی پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔ خوارج کوبیرونی آقاؤں نےدہشتگردی کیلئےپاکستان بھیجا۔ سیکیورٹی فورسزکوحملےسےپہلےاطلاعات تھیں۔
خارجیوں کوآگےآنےدیاگیاجب آئےتو3اطراف سےکارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسزکوآج خراج تحسین پیش کرنےکادن ہے۔ اگرانہوں نےپاکستان میں داخلےکی کوشش کی توایساہی جواب ملےگا۔
ہماری کامیابیوں کوڈی ریل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ کچھ عرصےسےدہشتگردوں کےپاؤں اکھڑگئےہیں۔ یہ دوبارہ داخلےکی کوشش کریں گے،دوبارہ پکڑیں گےاورماریں گے۔ ہم تمام سازشوں کوناکام بنائیں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی
بھارت نےکوئی بھی حرکت کی تواس کاجواب ملےگا۔

مزید پڑھیں :فالس فلیگ آپریشن،چین بھارت کے خلاف میدان میں آگیا پاکستان کو لانگ رینج میزائل فراہم کر دیئے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ اور واویلا

متعلقہ خبریں