حسن خیل (اے بی این نیوز )پاک افغان سرحد سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ،آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں نےشمالی وزیرستان کےعلاقہ حسن خیل سےدراندازی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں54خوارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک خارجیوں سےہتھیاراوردھماکہ خیزموادبرآمد ہوا۔
\وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین ۔ وزیراعظم نے 54 خوارجی کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوسراہا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
کامیاب آپریشن سے دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فورسزنےخارجیوں کوگھیرکرآپریشن کےدوران ہلاک کیا۔ بھارت پوری کوشش کر رہا ہے پاکستان میں دہشتگردی کی جائے۔
یہ دنیا کیلئے بہت بڑا ثبوت ہے کون اس کی فنڈنگ کررہاہے۔ ہمارےپاس جوچیزیں آرہی ہیں دنیاکوبتارہےہیں۔ ملک دشمنوں کی تمام سازشوں کوناکام بنائیں گے۔
