لاہور(نیوزڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسر اور اہلکار کو فیلڈ میں رہنے کا کوئی حق نہیں، آئی جی پنجاب پولیس نے عوامی شکایات پر 4 ایس ایچ اوز کو معطل اور 4 ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں موٹرسائیکل کی چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کھڈیاں کو معطل اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیافیصل آباد میں قتل کے کیس کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او ملت ٹاؤن کو معطل کیا گیا جبکہ ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ساہیوال میں ڈکیتی کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او یوسف والہ کو معطل کر کے ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔















