لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری خواتین کے بارے میں زبان درازی سے پرہیز کریں۔اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ طلال چوہدری کو چاہیے کہ ’’لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں‘‘ کا راگ الاپنے والوں سے حساب مانگیں۔