اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

کرک ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے تین انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں کرک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں کی گئیں۔

کرک میں آپریشن کے دوران 8 خوارج مارے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں 4 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ اس دوران لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان نے جام شہادت نوش کیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں بھی 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی بنوں میں آپریشن کے دوران 6 خوارج مارے گئے تھے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں