اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

گوجرانوالہ ( اے بی این نیوز )گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے یہ فیصلہ حملے میں ملوث ہونے پر دو مختلف دفعات کے تحت سنایا۔

واضح رہے کہ تین نومبر 2022 کو وزیرآباد کے علاقے اللہ والا چوک میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں عمران خان سمیت کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملے نے ملک بھر میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد مرکزی ملزم نوید کو قانون کے مطابق عمر قید بھگتنی ہوگی، جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف تحقیقات اور قانونی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں