اہم خبریں

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

پاکستان کے دو صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت مختلف علاقوں میں 4.9 سے 5 تک ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردونواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں خوف کی فضا قائم رہی۔

ادھر خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 130 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں