اہم خبریں

ٹرین کو حادثہ پیش آگیا، ، مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تفصیلات جانئے

علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کی دو مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین پنجاب سے کراچی کی جانب رواں دواں تھی۔

واقعے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر پیش آیا اور اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

مرمتی کام جاری ہے اور حکام کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت کو پلیٹ فارم نمبر 4 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں