اسلام آباد (اے بی این نیوز )سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت پانی روکےگاتوپاکستان انتہائی شدت سےردعمل دےگا۔ اگرجنگ مسلط کی گئی توہم بھارت کی7نسلیں تباہ کر کے رکھ دیں گے
آرمی چیف قابل ہیں،دفاع کی صلاحیت رکھتےہیں۔
آرمی چیف کوپوری قوم کااعتمادحاصل ہے۔ مودی نےکوئی ایڈونچرکیاتواسےوہاں بھیجیں گےجہاں چائےبیچتاتھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کےپاس گولڈن موقع ہے،جامع حکمت عملی بنائیں۔
اگرجنگ ہوئی توپاک بھارت جنگ نہیں ہوگی،خطےکی جنگ ہوگی۔
ہروارکاہماراجواب ڈبل ہوگا،دہری قوت کےساتھ جواب دیں گے۔ بھارتی اقدامات کاجواب معاشی نقصان کی صورت میں دیاگیا۔ بھارت کوہرآنےوالےدن500ارب روپےکانقصان ہوگا۔
وزیرخارجہ کوفوری پوری دنیامیں جاکرپاکستان کاموقف بتاناچاہیے۔ اس وقت جوکام آرمی چیف کررہےہیں،جمہوری لیڈرکوکرناچاہیے۔
مزید پڑھیں :سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف نہ لڑنے کی ہدایت،رہنماخالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں کا حکم جاری