اہم خبریں

ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا

بنوں (اے بی این نیوز )سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق آپریشن کے دوران خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، جبکہ چار خوارج زخمی ہوئے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنوں میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 6 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین ۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بنوں میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ۔

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پزیرائی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ

سکیورٹی فورسز نےکامیاب آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز انتہائی پیشہ وارانہ اور باصلاحیت ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری پر ناز ہے۔

مزید پڑھیں :بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،بھاری جانی مالی نقصان

متعلقہ خبریں