اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے اےبی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پانی ہمارےلیےزندگی اورموت کامسئلہ ہے۔
بھارت پاکستان کےخلاف کچھ کرناچاہتاہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
مودی بی جےپی سپورٹرزکوخوش کرنےکیلئے ایسےاقدامات کرتاہے۔ پاکستان کےپانی کوروکنابھارت کاخطرناک اقدام ہے۔ پاکستان بھارتی اقدامات کیخلاف ورلڈ بینک اورورلڈکورٹ میں جاسکتاہے۔
بی جےپی اپنےانتہاپسندسپورٹرزکوخوش کرنےکیلئےسب کچھ کررہی ہے۔ بھارت ہمارےخلاف ایسےاقدامات کرےگاتواسے نتائج بھگتناپڑیں گے۔ پاکستان کوبھارت کےخلاف سفارتی محاذپربھرپورآوازاٹھانی چاہیے۔
مزید پڑھیں :سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف نہ لڑنے کی ہدایت،رہنماخالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں کا حکم جاری