اسلام آباد (اے بی این نیوز )سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلگام میں جوواقعہ ہوااس پر پاکستان نےتشویش کااظہارکیا۔ بھارت نےپہلگام واقعہ ہونےکے5منٹ کےاندر پاکستان کوقصوروار ٹھہرادیا۔
پہلگام واقعہ نےبھارت کی پوزیشن کومشکوک بنادیا۔ ایسےواقعات قابل تحسین نہیں ہواکرتے،نریندرمودی کاکردارسب کےسامنےہے۔ہمارےاندربھارت کوجواب دینےکی بھرپورصلاحیت ہے۔
بہترتویہ ہےپورےپارلیمان کوبلایاجائے۔
حکومت کی ذمہ داری ہے تمام پارٹی سربراہان کو بلائےہم ایک قوم بن کر جواب دیں۔ ہمیں کسی شخصیت میں نہیں پھنسنا چاہیے۔ اگرحکومت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرتی ہےتو سر آنکھوں پر ورنہ پارٹی توہے۔
حکومت کونہیں کہنا چاہیے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کونہیں بلائیں گے۔ تحریک انصاف کونہیں کہناچاہیے کہ ہم نہیں آئیں گے۔ الیکشن کے معاملے پر ہمارا موقف ہے، ڈمی الیکشن کمشنر کو بٹھا کر الیکشن کروایا گیا۔
الیکشن کمیشن میں ضمیر کے لوگ ہوتے تو استعفیٰ دے دیتے۔
قانون ضرور ہے مگر یہ لوگ استعفیٰ تو دے سکتے تھے۔ میں نے کہا تھا عدم اعتماد نہ لاؤ، ہمیں حکومت سے بندے خریدنے پڑیں گے۔ مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی عدم اعتمادپرمان گئے۔
عدم اعتماد کے بعد میرا موقف تھا فوری الیکشن کراؤ۔
میرا مشورہ نہ ماننے کا نقصان ہوا،اسی لیے دوبارہ دھاندلی کے ذریعے حکومت بنائی گئی۔ جو قوتیں ملک میں نظام مینج کرتی ہیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ تب تک نہیں سمجھتا ہم ملک میں عوام کی حکومت قائم کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا،جانئے کس دن چھٹی ہو گی