اہم خبریں

عالمی سطح پر مودی کا چہرہ بے نقاب، پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام، اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہوں کو شہید کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز )بھارتی فوج فیک انکاؤنٹر زکی سپیشلسٹ۔ بھارتی فوج کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا۔ 24اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ شہریوں کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔
شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے۔ دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ۔
مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہے۔ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں :مودی حواس باختہ ہو گیا، جموں جیل میں غیرقانونی قید پاکستانی غائب، فیک انکاؤنٹرکی تیاری،پھر بھارتی فالس فلیگ آپریشن تیار

متعلقہ خبریں