اسلام آباد (اے بی این نیوز )اپیلٹ ٹربیونل نے وناسپتی ایسوسی ائیشن کی اپیل خارج کر دی، کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ملی بھگت سے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے میں ملوث تھی ۔
2011 میں گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں کو فکس کرنے پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ گھی و کوکنگ آئل ملز، قیمتوں کے تعین کے لئے ایسو ائیشن کے پلیٹ فارم کا استعمال کیا جاتا تھا۔
علامی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے پر مقامی مارکیٹ میں بھی اضافہ کیا جاتا رہا ۔ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں کمی پر مقامی مارکیٹ میں کمی نہیں کیا جاتی رہی ۔ وناسپٹی ایسوسی ائیشن نے کمپٹیشن کمیشن کے فیصلہ پر اسٹے لئے رکھا۔
مزید پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا،جانئے کس دن چھٹی ہو گی