اہم خبریں

عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا،جانئے کس دن چھٹی ہو گی

کراچی (اے بی این نیوز )جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کر د یا گیا۔ سندھ حکومت نے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق یکم مئی بروز جمعرات صوبے بھر کے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے جب کہ تعطیل کے باعث تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔

مزدوروں کے حقوق کے اعتراف میں منائے جانے والے اس دن کو دنیا بھر میں یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے اور سندھ حکومت نے ہر سال کی طرح اس سال بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں :سو شل میڈیا پر ’’ میمز اور ڈیجیٹل وار ‘‘ پاکستان نے بھارت کا بینڈ بجا دیا،انڈین میڈیا کا اعتراف،مودی ہیجان کا شکار

متعلقہ خبریں