پشاور (اے بی این نیوز )مشیراطلاعات کےپی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان اور تمام اسیر کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتےہیں،پی ٹی آئی 29 سالہ جدوجہد، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔
مخلص قیادت کی بدولت پی ٹی آئی ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا۔ جعلی حکومت انسانی حقوق پامال کر کے پی ٹی آئی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
جعلی اور بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد شدید علیل ہیں، جیل میں رکھنا ناانصافی ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کی متقاضی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے بغیر قومی اتحاد اور سیاسی استحکام ممکن نہیں۔
تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ وقت آ چکا انصاف، آئین اور عوامی رائے کا احترام بحال کیا جائے۔
