راولپنڈی (اے بی این نیوز )تھانہ پیرودھائی کی حدود میں چوری کی انوکھی وردات۔ نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری کو عمرہ کیلئے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دیکر گھر سے زیورات لے اڑا۔ شہری محمد سلطان نے تھانہ پیر ودھائی میں درخواست دے دی۔ محمد سلطان نے درخواست دی جس کے متن کے مطابق کہ میں خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔
22اپریل کو گھر سے کھانا لیکر دوکان کیلئے نکلا۔ بائیکا رائیڈر سمجھ کر ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ دوکان جانے کیلئے بیٹھ گیا۔ راستے میں وہ مجھ سے میری فیملی کے متعلق سوالات کرتا رہا۔
چونگی نمبر 4 پر پہنچے تو وہ اندر گلی جانے کے بجائے ٹال مٹول کرنے لگا۔
موٹر سائیکل سوار نے اپناہیلمٹ اتارا اور 15 لاکھ ایرانی کرنسی مجھے دیکر کہنے لگا کہ آپ حج کر لیں۔ میں نے انکار کیا اور کہا کہ میری بیوی نہیں مانے گی۔ موٹرسائیکل سوار نے مجھے گھرچلنے اوربیوی سے بات کرانے کا اسرارکیا۔
گھر پہنچ کر میری بیوی کے سامنے بہت عزت سے پیش آیا۔ اسی دوران 15 لاکھ ایرانی کرنسی دیکر کہا کہ 4 نوٹ زکواۃ کے نکال لیں۔ پھر میری بیوی سے زیور کی مقدار پوچھی اور زیور دکھانے کو کہا۔
زیور دیکھنے کے بعد نامعلوم شخص نے مجھے امام مسجد کے پاس چلنے کو کہا۔
مسجد کے باہر پہنچے تو وہ پھر غائب ہوگیا۔ مجھے شک ہوامیں گھر پہنچا تو معلوم ہوا وہ شخص زبردستی گھر میں داخل ہوکرز یورلے گیا۔ نامعلوم شخص کے پاس ایرانی کرنسی پر کیمیکل تھا جس سے زہن ماوف ہورہا تھا۔
نامعلوم شخص میری بیوی اوربہو کا ذیورلیکر بھاگ گیا۔ نامعلوم شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے بی این نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔
