اہم خبریں

وادی لیپا، برفباری کے بعد موسم تھم گیا، رابطہ سڑکیں بند، بجلی کا نظام درہم برہم

وادی لیپا(اے بی این نیوز ) برفباری کے بعدآج موسم تھم گیا ، سورج کی کرنوں نے علاقے کو اپنی آغوش میں لے لیا۔ گزشتہروز برفباری کے باعث وادی لیپا کا زمینی رابطہ آ ج دوسرے روز بھی منقطع جس سے مسافروں اور علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ برفباری اور گلیشیئر گرنے کی وجہ لیپہ ریشیاں روڈ جگہ جگہ سے ٹریفک کے لئے بند شدید برف باری کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم بیشتر علاقہ اندھیروں میں ڈوب گئےبرفباری کے باعث وادی لیپہ کے پہاڑوں پر پانچ سے چھ فٹ برف باری ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں چار فٹ زیریں علاقوں میں دو فٹ تک برف پڑی ہے انتظامیہ کی طرف سے برفباری کے باعث راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے کیونکہ برفانی تودوں کا خطرہ موجود ہے محکمہ شاہرات کے ترجمان کے مطابق نیلی سے لمنیاں اور ریشیاں روڈ ٹریفک کیلئے بحال کر دی ہے آ ج ریشیاں سے لیپہ روڈ بحالی کا آپریشن شروع کیا جائے گا ترجمان محکمہ شاہرات موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹے میں موسم سرد اور خشک رہے گا

متعلقہ خبریں