اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری تیزی سے جاری