اسلام آباد ( اے بی این نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی وزر ا کی پریس کانفرنس اچھی تھی۔ بھارت اپنی سیکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ہی ڈالتا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا نے بھارتی حکومت کی جھوٹ کو بے نقاب کیا۔
جھوٹ پر مبنی بیاننے کو زیادہ دیر تک ڈیفنڈ نہیں کیا جاسکتا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بانی کے علاوہ کسی کی بات کی اتنی اہمیت نہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کوچینی وزیراعظم کےساتھ بات کرنی چاہیے۔
پاکستان کو سفارتی سطح پر عرب ممالک کو اس وقت اعتماد میں لینا چاہیے۔ حکومت مودی سےبات کرنےکوتیارہے لیکن اپنےلوگوں سےبات نہیں کرتی۔ مجھےنہیں لگتاحکومت بانی پی ٹی آئی سےبات کرےگی۔
مزید پڑھیں :بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان کو باضابطہ آگاہ کردیا