اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے کل بیان جاری کیا تھا۔ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اعلانات پر اجلاس میں فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ سندھ طاس معاہدے پر بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ معاہدے کے تحت بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرف معطل نہیں کرسکتا۔ واہگہ بارڈر بند کیا جارہا ہے۔
واہگہ بارڈر کے راستے ہر قسم کی تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارت شہریوں کو 48گھنٹوں میں واپس جانے کا حکم دیا ہے۔ ویزہ پابندیوں کا اطلاق سکھ یاتریوں پر نہیں ہوگا۔ 24کروڑ عوام کیلئے یکطرفہ اقدامات قبول نہیں۔ پاکستانی ائیرسپیس بھارت کےلیےبندکردی گئی ہے۔
پاکستانی افواج ہرقسم کےچیلنجز سےنمٹنےکیلئےتیارہیں۔ پہگام واقعے پر بھارت کے پاس شواہد ہیں تو پاکستان کے ساتھ شیئر کرے۔
مزید پڑھیں :چین پاکستان کے حق میں کھل کر سامنے آگیا،بھارت کے خلاف پانی کو بطور سفارتی ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان
