اسلام آباد (اے بی این نیوز )سلمان اکرم راجہنے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عدالت کےحکم کےمطابق ہم اڈیالہ جیل پہنچے۔ ہرہفتےپتہ چلتاہےملک میں آئین کی کوئی وقعت نہیں۔
حکومت کی جانب سےآئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ملک میں عدالتوں کی کوئی وقعت نہیں رہ گئی۔ جن کالسٹ میں نام نہیں ہوتاان کی ملاقات کرادی جاتی ہے۔ جن لوگوں کواندربھیجاجاتاہے وہ جاکرمخصوص بیانیہ بناتےہیں۔
کچھ لوگوں کوبانی سےملاقات کیلئےاس لیےبھیجاجاتاہےتاکہ باہرآکرغلط بات کریں۔ ایسانہیں ہوسکتاعلیمہ خان کی ہمیشہ کیلئےبانی سےملاقات نہ ہوسکے۔ سب کوپتہ چل گیاعلیمہ خان کہاں کھڑی ہیں اورباقی کہاں کھڑےہیں۔
پارٹی کیلئےاچھاہوگیاسب کوپتہ بھی چل گیاکون کہاں کھڑاہے۔ میرےخیال میں کل ہماری درخواست لگ چکی ہیں عدالتوں سےرجوع کریں گے۔ بانی نےواضح کردیاکسی کوبیک ڈوررابطوں کاٹاسک نہیں دیا۔
بانی پی ٹی آئی نےکہ آئین کی خاطر جدوجہدجاری رکھیں گے۔ جےیوآئی ہمارےساتھ اتحاد میں شامل نہیں ہوتی توفرق نہیں پڑےگا۔ ہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں گےکسی کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہندوستان کی مثال چورمچائےشوروالی ہے۔ پہلگام حملہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی ہے۔ ابھی واقعہ نہیں ہوا اوربھارت نےپاکستان پر الزام لگاناشروع کردیا۔
بھارت بیرون ممالک میں دہشتگردی میں ملوث رہا۔ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانےمیں ملوث ہے۔ پاکستان خوددہشت گردی کاشکارہے۔ کلبھوشن یادوکےبعدہم نےایک اور ایجنٹ پکڑاہے۔
ہم3ماہ کےاندردہشت گردی کاخاتمہ کردیں گے۔ پاکستان کوافغانستان سےاچھےکی امیدرکھنی چاہیے۔ ہمارااورپیپلزپارٹی کاساتھ چولی دامن کاہے۔ بھارت نے جارحیت کی توپاکستان ہر طرح سےتیارہے۔
ہم بھارت کوجواب دینےکیلئے تیارہیں۔ہماری پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سےکوئی غیرذمہ دارانہ بیان نہیں آیا۔ پیپلزپارٹی اپنےووٹرزکوساتھ رکھنےکیلئےان کاساتھ دےرہی ہے۔
ہمارا اٹل فیصلہ ہےکسی صوبےکاایک قطرہ پانی استعمال نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی اورہم نےوسیع ملکی مفادمیں ساتھ چلناہے۔ پیپلزپارٹی اورہم نےایک ہی تنخواہ پرکام کرناہے۔
ہمارااورپیپلزپارٹی کاساتھ چولی دامن کاہے۔
ایک دوسرے کےبغیرہماری اوران کی کشتی پارنہیں لگ سکتی۔ ہم پیپلزپارٹی کیساتھ کل بھی تھےاورآئندہ بھی رہیں گے۔
