اہم خبریں

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ، مولانافضل الرحمان نے ملین مارچ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز     )سربراہ جے یوآئی مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی سرزمین پرقابض ہے۔ اسرائیل کہتاہےہم اپنےدفاع کی جنگ لڑرہےہیں۔ کیاکوئی ملک دفاع میں ہزاروں بچوں اورخواتین کوشہیدکرتاہے؟
غزہ میں 50ہزارسےزائدلوگوں کوظلم وبربریت کانشانہ بنایاگیا۔ عالمی عدالت انصاف نےعالمی مجرم کوگرفتارکرنےکاحکم دیا۔ امریکا،اسرائیل اوریورپی ممالک اس ظلم کوسپورٹ کرتےہیں۔ جےیوآئی کی فلسطینیوں کیلئےحمایت پہلےدن سےہے۔
ہم نےاس حوالےسےکراچی میں بہت بڑاملین مارچ کیا۔ اس سلسلے میں لاہورمیں ملین مارچ ہوگا۔پنجاب کےعوام اپنےفلسطینی بھائیوں کےحق میں آوازبلندکریں گے۔ یہ امت مسلمہ کی آوازہوگی لاکھوں لوگ گھروں سےنکلیں گے۔
11مئی کوپشاورمیں فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی کیاجائےگا۔ 15مئی کوکوئٹہ میں بھی فلسطینیوں کوسپورٹ کیاجائےگا۔ پاکستان کاتاجر اورعام آدمی اپنی بساط کےمطابق مالی جہادمیں شریک ہو۔
ہم فلسطین کوایک سفاک ملک کےحوالے نہیں کرسکتے۔
ملک میں اس وقت خصوصاً کےپی میں دہشتگردی کی لہر ہے۔ مسلح افراددندناتےپھررہےہیں لوگ اپنےبچوں کوسکول نہیں بھیج سکتے۔ کاروباری افراد بھی پریشان ہیں ان سے منہ مانگیں بھتےلیےجارہےہیں۔
اس حوالےسےعوام کوریلیف پہنچانےمیں حکومت ناکام ہے۔ اس حوالےسےعوام کوریلیف پہنچانےمیں حکومت ناکام ہے۔ حکومت اورریاستی ادارے عوام کےجان ومال کوتحفظ فر اہم کرنےمیں ناکا م ہوئے۔
ہم نے2018کےانتخابات کودھاندلی زدہ قراردیااورنتائج تسلیم نہیں کیے۔ 2024کےالیکشن کوبھی جےیوآئی نےتسلیم نہیں کیا۔ ووٹ عوام کی امانت ہےان کےحق حکمرانی کوکوئی چھین نہیں سکتا۔
الیکشن کےبارےمیں ہمارےموقف بڑاواضح ہے۔
صوبو ں کاحق اگرچھیناجاتاہےتوجےیوآئی صوبےکیساتھ کھڑی ہوگی۔ جےیوآئی اپنےپلیٹ فارم سےآوازبلندکرےگی۔ اتحادصرف حکومتی بینچوں میں ہوتاہے۔ جوحکومت میں نہیں جاتےوہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتےہیں۔
بظاہراپوزیشن اتحادقائم کرنےپرہمیں کام کرنےکی ضرورت ہے۔ مائنزاینڈمنرلزبل ابھی خیبرپختونخوامیں پیش نہیں ہوا۔ جےیوآئی مائنزاینڈمنرلزکوہرگزتسلیم نہیں کرےگی۔ بلوچستان میں بھی یہ مائنزاینڈمنرلزبل پیش کیاگیاشایدپاس بھی ہوچکا۔
پارٹی نظریہ ہماری نظرمیں بڑی چیزہے،شخصیات کوقربان کیاجاسکتاہے۔ اس حوالےسےہماری مجلس شوریٰ یامجلس عاملہ فیصلہ کرےگی۔ مذہبی جماعتوں کیساتھ رابطےقائم کرنامثبت اقدام ہے۔
اپوزیشن میں بیٹھی جماعتوں کیساتھ اتحادنہیں لیکن رابطے ہوتے رہتےہیں۔ قوم کوشفاف انتخابات کی اشدضرورت ہے۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں