اہم خبریں

کینالز معاملہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات طے، وکلاء برادری اور آل پارٹیز کا احتجاج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) کینا ل منصوبے پر وفاق کا سندھ حکومت سے رابطہ۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات طے۔ ملاقات آج یا کل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کینالز۔ احتجاج اور اسمبلی قرارداد پر پیپلزپارٹی مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی۔ سیاسی حلقوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات کو کشیدگی کم کرنے کی کوشش قراردیا،ادھر دوسری جانب سندھ میں نہری منصوبے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج جاری۔

کشمور اورکندھ کوٹ میں دھرنا ۔ کندھ کوٹ میں وکلاء برادری اور آل پارٹیز کی جانب سے گولا موڑ کے مقام پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جا ری۔ مظا ہر ین کا کہنا ہے کینالوں کا معاملہ سندھ کے7کروڑ عوام کی زندگی اور موت کا مسئلہ جو کسی صورت قبول نہیں کیاجا ئے گا ۔کندھ کوٹ کینال نکالنے سے سندھ کی زمینیں بنجر ہوجائے گی ۔ کشمور میں بھی دہرنا جا ری ۔ مر کزی شاہراہ بلاک۔ دہرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مسا فروں کو شدید پر یشا نی کا سامنا۔ سٹی کورٹ میں بھی وکلا کی ہڑتال۔ عدالتی کارروائیاں معطل ۔ سٹی کورٹ کے داخلی اور خارجی دروازے بند کردیئے۔

مزید پڑھیں :کینا ل ایشو پیپلز پارٹی کااپنا پیدا کردہ ہے، مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے،عظمیٰ بخاری پھٹ پڑی

متعلقہ خبریں