اہم خبریں

کینا ل ایشو پیپلز پارٹی کااپنا پیدا کردہ ہے، مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے،عظمیٰ بخاری پھٹ پڑی

لاہور ( اے بی این نیوز    )ن لیگ کے بھی بھر پور جواب۔ پیپلز پا رٹی کو تنقید کی بجا ئے صوبے میں اپنی کا رکر دگی بہتر بنا نے کا مشورہ دیدیا۔ ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کینا ل ایشو انکا اپنا پیدا کردہ اس پر سیا ست کر رہے ہیں۔ افضل چن پہلے اپنے گر یبان میں جھانکیں ۔ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا۔ اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔

پیپلزپارٹی کوسندھ کے کسانوں کی فکرکیوں نہیں ہوتی؟ پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدارمیں ہے۔ اپنی کارکردگی پردھیان دے۔ اگرپیپلزپارٹی غلط بیانی سے کام لےگی توجواب دینا پڑے گا۔ ابھی تک کوئی نہربننا شروع نہیں ہوئی ۔ ایسا نہیں کہہ رہی کہ اتفاق رائے نہیں ہوا تونہریں نہیں بنیں گی۔ مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے۔ عا شق کر ما نی نے کہا وسیم اکرم پلس نے پنجا ب میں کسانوں کا بیٹرہ غر ق کیا ۔

جو ہم پر تنقید کر رہے ہیں وہ سندھ میں اپنی حکو مت کی کا رکر دگی بتائیں ۔ آ پ نے کسانوں کو کون سا ریلیف دیا ۔ مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ کہتے ہیں پانی چوری کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔ کسی نہر کی کھدائی نہیں ہورہی ۔ پیپلزپارٹی کے حکومت چھوڑنے کے زیروچانسز ہیں۔ آئندہ آنے والے دنوں میں معاملہ حل ہوجائے گا۔ ۔ پیپلزپارٹی کیساتھ سنجیدگی سے بات آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں :کینالز معاملہ،پیپلز پا رٹی کا صبر کا پیما نہ لبر یز،آپ پنجاب کے نہیں ضیاء الحق کے وارث ہیں،ندیم افضل چن

متعلقہ خبریں