اہم خبریں

ڈی چوک پاکستانی سیاست کانیاقبرستان ہے،فائنل فیصلہ عمران خان کریں گے احتجاج کہاں ہوگا،صاحبزادہ حا مدرضا

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) سربراہ سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حا مدرضا نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے6لوگوں کی بانی سےملاقات نہیں کرائی جا رہی ۔ عمران خان سےہماری ملاقات سےکیاطوفان آجائےگا؟ہمارےبارےمیں کہاجاتاہے کہ ہم ہارڈلائنرہیں۔
بیرسٹرگوہر نرم شخصیت کےحامل شخص ہیں ۔ جےیوآئی سےہماراسیاسی اختلاف پچھلے15سالوں سے ہے۔ ڈی چوک پاکستانی سیاست کانیاقبرستان ہے۔ ٹریفک جام سےنظام زندگی متاثرہوجاتاہے۔ ہماری لیڈرشپ احتجاج کےحوالےسےکل فیصلہ کرےگی۔
فائنل فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے کہ احتجاج کہاں ہوگا۔ پنجاب کےاندرفسطائیت کادورہےدیکھنےکی ضرورت ہے۔ پاکستان کےاندرنظام انصاف ایک مذاق ہے۔ جس معاشرےسےانصاف اٹھ جائےوہاں سرمایہ کاری نہیں آتی۔
پوچھناچاہتاہوں کیوں فل کورٹ کافیصلہ نہیں ماناجارہا۔ کس نےپوچھناہےکیوں فل کورٹ کےفیصلےپرعملدرآمدنہیں ہورہا۔ آخرکب تک ظلم کانظام اس طرح چلتارہےگا۔ باقی سیاستدانوں کامسئلہ یہ ہے ان کی فائلیں کھل جاتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اپنےاصولوں پرکھڑےہیں۔
رہنماپی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کی حکم عدولی کی جارہی ہے۔ ہماری بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرائی جارہی۔ 26ویں آئینی ترمیم کےبعدعدلیہ کانظام وجودہوگیا۔ پی ٹی آئی کوتوڑنےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیاورکرزاوررہنماؤں پرتشددکیاگیا۔ سلمان صفدرنےکہامیری بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرائی جارہی۔ چیف جسٹس نےکہابانی سےملاقات کیلئےکسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ عملی طورپرپاکستان میں اس وقت مارشل لا پلس ہے۔
ہماری دوتہائی اکثریت کوختم کرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ نوازشریف سےایک وقت میں80لوگ ملاقات کرتےتھے۔ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن آپس میں ملےہوئےہیں۔ صدرمملکت نےدستخط کرکے6کینالزکی منظوری دےدی۔
حکومت کوکسانوں کےمسائل سےکوئی سروکارنہیں۔ مائنزاینڈمنرلزبل کبھی پاس نہیں ہوگاچاہےکےپی حکومت قربان کرنی پڑے۔ بانی پی ٹی آئی کی بل پربریفنگ کےبغیرکسی صورت بل پاس نہیں ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ(ن) قیصراحمدشیخ نے کہا کہ
پی ٹی آئی چاہتی ہےسارے ورکرزبانی سےملاقات کریں۔ کیاہماری سیاسی تاریخ میں اس سےپہلےکوئی لیڈرگرفتارنہیں ہوا۔ پی ٹی آئی الزام کی سیاست کاسہارا لیتی ہے۔ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت ہے۔
پیپلزپارٹی آج حکومت سےعلیحدہ ہوجائےتوحکومت ختم ہوجائےگی۔ کینالزبنانےکےمعاملےپرہماراکوئی اختلاف نہیں۔ پنجاب پہلےکہہ چکاہے کسی کاایک بوند پانی نہیں لیں گے۔
راناثنااللہ پیپلزپارٹی کےمختلف رہنماؤں سےملاقاتیں کررہےہیں۔
بجٹ سےقبل حکومت پیپلزپارٹی کیساتھ معاملات کوطےکرناچاہتی ہے۔ پی ٹی آئی سےملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ پی ٹی آئی نےملک کیخلاف آئی ا یم ایف کوخط لکھے۔ حکومت جلدافہام وتفہیم سےمعاملات کوطےکرلےگی۔
مائنزاینڈمنرلزبل پیش ہوگاکےپی اسمبلی بھی بل کوپاس کرےگی۔ ملک جب ترقی کرنےلگتاہےتوپی ٹی آئی احتجاج کرنےلگتی ہے۔ چین کےوزیراعظم جب پاکستان آئےتوانہوں نےاحتجاج شروع کردیا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہےاحتجاج جاری رہے اور ملک ترقی نہ کرے۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کی گیم ختم،عمران خان کا دو ٹوک جواب دینے کا حکم،بیر سٹر گوہر کیلئے سخت پیغام،جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں