راولپنڈی ( اے بی این نیوز )عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان نے شیر افضل مروت کے بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کو شیر افضل مروت کے الزمات کا دو ٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی۔
عمران خان نے کہا شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا۔ عمران خان نے کہا شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی۔ عمران خان شیر افضل مروت کی جانب سے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر شدید برہم ہوئے۔
عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل سے پر ملاقات کیلئے بلایا ہے۔ عمران خان نے کہا ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی ضرورت ہے۔
عمران خان نے بیرسٹر گوہر خان کے معذرت خواہانہ رویے پر انکو سخت پیغام بھجوایا۔ عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔ عمران خان نے کہا حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کردی ہے۔
عمران خان نے کہا کے پی دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔ عمران خان نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل بارے اپنا فیصلہ سنا دیا،جانئے کیا
