اہم خبریں

اب ایک مہینہ ہوگیا ہم اپنے بھائی سے نہیں ملے،علیمہ خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پولیس سے پہلے پوچھنا چاہیئے یہ ہمیں روک کیوں رہے ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں آرہی عورتوں سے کیا خوف ہے۔
ہم کیا اپنے بھائی سے ملنے کیلئے نہ آئیں۔

ہم نے واپس نہیں جانا ہم ادھر ہی بیٹھے رہیں گے۔ میری دو بہنوں کو اگر بھیجیں گے تو یہ جائیں گی۔ اب ایک مہینہ ہوگیا ہم اپنے بھائی سے نہیں ملے۔ ہم کہتے ہیں سو بندہ جاکے ملے لیکن ہمارے وکلاء کو تو ملنے دیں۔
سلمان اکرم راجہ۔ سلمان صفدر، ظہیر عباس یہ ہمارے کیسز دیکھ رہے ہیں۔ اگر کیس لڑنے والے وکلاء کو نہیں ملنے دیں گے تو بانی پی ٹی آئی کیس کس سے ڈسکس کرینگے۔ بیرسٹر گوہر کا نام لسٹ میں تھا پچھلے ہفتے وہ ملے ہیں۔
جسکا نام لسٹ میں ہو وہ ملے۔ہم چاہتے ہیں ہمارے وکلاء کو ری پلیس کرکے لوگوں کو نا بھیجیں۔ ہمارے لوگوں کو بھی خیال کرنا چاہیئے پہلے وکلاء ملیں۔ ہم اس بات سے بلکل اتفاق نہیں کرتے جس کو اجازت ملے وہ جائے۔
پہلے ہمارے وکلاء کو ملنے دیا جائے اسکے بعد سو بندہ ملنے جائے۔ باہر ہم لوگوں کو پریشانی ہے۔ شکر ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی اتھارٹی مینیج کی۔چیف جسٹس نے ایک گھنٹے کی ملاقات کا کہا تھا
جیل انتظامیہ نے سلمان صفدر کو چالیس منٹ کے بعد وہاں سے اٹھالیا

میں ان سے کہتی ہوں میری دو بہنوں کو اجازت دے دیں۔ بانی نے کوئی پیغام دینا ہوگا وہ انکے ذریعے بھی آئے گا۔ میری بہنیں میرے سے زیادہ تیز ہیں۔

مزید پڑھیں :نورین خان ، عظمیٰ خان اور قاسم خان کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

متعلقہ خبریں