کراچی ( اے بی این نیوز )کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے۔ وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے۔ وہ انصاف سے کام لیں۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا سندھ کے عوام کے مفاد کیخلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا اور وہ کینال منصوبے کو روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔
منصوبہ کسی نے بھی بنایا ہو۔ لیکن سندھ حکومت نے اسے منظور نہیں ہونے دیا۔ پیپلز پارٹی نے ہر سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کسی کی نیت پر شک نہیں کر رہے لیکن کسی کے ہاتھوں میں بھی نہیں کھیل رہے۔ یہ اجتماعی مقصد ہے اور ہمیں کینال منصوبے کو روکنا ہے۔
سندھ کے تمام سٹیک ہولڈرز سے کہتا ہوں کہ نہروں کے معاملے پر احتجاج ضرور کریں۔ لیکن سڑکیں بند نہ کی جائیں۔ اپنے ہی لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔ وفاقی حکومت اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کر رہی؟
مراد علی شاہ نے کسانوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے فارمرز بھی اگلے سال گندم نہ اگانے کا سوچ رہے ہیں۔ ہم کپاس کی پیداوار بڑھا نہیں سکے اور اب ریگستان کو آباد کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ۔ نئی نہروں کیلئے اضافی پانی موجود ہی نہیں۔ ہم یہ منصوبہ واپس بھی لیں گے۔
مزید پڑھیں :گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات ، سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قیدکی سزا