اہم خبریں

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی اہم شخصیت انتقال کر گئیں

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے۔ذاکر حسین قریشی ایک مشہور پاکستانی شیف تھے۔ انہوں نے کوکنگ ٹی وی چینل ‘مسالہ’ پر اپنی ٹیلی ویژن نمائش کے ذریعے پہچان حاصل کی۔

شیف ذاکر نے اپنے لائیو کوکنگ شو میں لوگوں کو ہزاروں ترکیبیں سکھائیں۔ وہ پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھانوں کے بھی ماہر تھے۔شیف ذاکر کی پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بہت زیادہ مداح ہیں۔

شیف سمیعہ کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق معروف پاکستانی شیف ذاکر قریشی 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ 1967 میں پیدا ہوئے۔انہیں کھانا پکانے کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پرائیویٹ عازمین حج اورپرائیویٹ حج آپریٹرز کیلئے پریشان کن خبر،مزید کوٹہ کیلئے سعود ی عرب نے کیا کہا جا نئے

متعلقہ خبریں