اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر 2مختلف آپریشنز، 6خوارج جہنم واصل

پشاور (  اے بی این نیوز        )سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر 2مختلف آپریشنز، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران 6خوارج جہنم واصل۔ رزمک میں آپریشن کے دوران 5خارجی دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔
جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران خارجیوں کا سرغنہ ذبیح اللہ ماراگیا۔ خارجی ذبیح اللہ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ہلاک خارجی ذبیح اللہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کےخاتمےکیلئے پرعزمہے۔

مزید پڑھیں :ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح

متعلقہ خبریں