تھر( اے بی این نیوز) تھر میں گرمی سے 65 مور مر گئے۔صحرائے تھر میں چلچلاتی گرمی حساس اور خوبصورت پرندوں موروں کے لیے جان لیوا بن گئی ہے۔گرمی کی حالیہ لہر کے دوران 65 سے زائد مور مر چکے ہیں اور ان موروں کو مرنے سے بچانے کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات تاحال سود مند ثابت نہیں ہوئے۔
ضلع تھرپارکر میں جہاں گرمی کی شدت نے انسانوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے وہیں یہ صحرا کے خوبصورت اور دلکش موروں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سینکڑوں میں ہے جس کی وجہ سے روزانہ ان میں سے ایک درجن سے زائد خوبصورت پرندے علاج نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔
محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے مختلف دیہی علاقوں میں 65 مور مر چکے ہیں۔ موروں کی موت کی وجہ تو بتائی جا رہی ہے لیکن بیمار موروں کے علاج کے لیے کیے جانے والے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
مزید پڑھیں :کینالز منصوبہ پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے، ایاز لطیف پلیجو کا انکشاف