اسلام آباد ( اے بی این نیوز )متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچ گئے۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے ہیں ۔
دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔ دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی سلامتی پر بات چیت ہو گی۔ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شیخ عبداللہ کی اہم ملاقات ہو گی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شیخ عبداللہ بن زاید وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما خطے میں امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کریں گے۔
شیخ عبداللہ کا دورہ پاکستان-یو اے ای تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں اور تعاون میں اضافے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے جو میرے ساتھ کیا پہلے کسی کے ساتھ نہیں ہوا،شیرافضل مروت