وادی نیلم ( اے بی این نیوز) وادی نیلممیں آٹھ مقام کے نواحی علاقہ شنگاں میں مائن پھٹنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون مویشی لے کر قریبی جنگل گئی تھی ، جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا۔ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انڈین افواج کی جانب سے رہائشی علاقوں کے قریب مائن لگا کر کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔ متاثرہ خاندان نے اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ انڈیا کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہو نگی،شیڈول سامنے آگیا،جانئے تفصیلات