مری (اے بی این نیوز) تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا۔ مری:بارش کے بعد مری میں بجلی معطل ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ژالہ باری، بارش اور بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں۔
موسم میں تبدیل آتے ہی سیاحوں نے مری کارخ کر لیا۔ ادھر دوسری جانب ملک بھر میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ اسلام آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے
جبکہ بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ اوردیگرعلاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ،بالائی خیبرپختونخوا کےعلاقے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 8 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، 5افراد جاں بحق